لاپتہ افراد کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام
عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردیے
ویب ڈیسک
|
5 Nov 2024
پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق 13 کیسز میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپوٹس طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق 13 کیسز کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بشر نوید پیش ہوئے۔
عدالت نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے رپورٹس طلب کیں اور استفسار کیا کہ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن اب تک کیوں نہیں بنا۔
اے اے جی نے بتایا کہ پولیس ایکٹ 2017 میں سیکشن 48 اور 51 میں ترمیم کرلی ہے، کمیشن میں اراکین اسمبلی، عوامی نمائندے، وکلاء اور دیگر مکتب فکر کے لوگ شامل ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن میں اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی اراکین بھی شامل ہونگے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کمیشن سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Comments
0 comment