لاپتہ پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، عملہ لاپتہ

لاپتہ پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، عملہ لاپتہ

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ہے۔
لاپتہ پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، عملہ لاپتہ

Webdesk

|

8 Jul 2026

کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ائیرویز کا ایک مال بردار یعنی کارگو طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے. جس کے نتیجے میں عملے کے تمام 5 افراد لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بوئنگ 737 طیارہ شارجہ سے سامان لے کر کراچی کی طرف آ رہا تھا اور رات کے وقت اس کا رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے تمام پانچوں ارکان پاکستانی شہری تھے۔ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رات 9 بج کر 18 منٹ پر کے ٹو ائیرویز کی پرواز نے اپنے راستے پر سفر کے دوران نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔

جس پر کراچی کے کنٹرول ٹاور نے فوری طور پر پائلٹ کی رہنمائی شروع کی تھی۔یکن اس کے ٹھیک 3 منٹ بعد یعنی رات 9 بج کر 21 منٹ پر، جہاز اچانک ریڈار پر بہت تیزی سے نیچے کی طرف گرتا ہوا دکھائی دیا اور اس کا رخ بھی تیزی سے بدلا۔

اس کے فورا بعد کراچی سے تقریبا 155 ناٹیکل میل دور مغرب کی طرف سمندر کے اوپر طیارے کا ریڈار سے رابطہ پوری طرح ٹوٹ گیا۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کے فورا بعد پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ہنگامی امدادی مرکز کو متحرک کیا گیا اور مختلف اداروں کی مدد سے سمندر میں ایک بڑا سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ طیارہ اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا جب یہ لاپتا ہوا۔سول ایوی ایشن نے لاپتہ ہونے والے تمام پانچوں پاکستانیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

 حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں جہاز کے کپتان محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل جتوئی، فلائٹ انجینئرز محمد حامد اور محمد عارف صدیقی، اور لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!