تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

28 جنوری کو نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے
تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

Webdesk

|

25 Jan 2025

کراچی: حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رجب اسلامی کلینڈر کا ساتواں اور حرمت والا مہینہ ہے، اس کے علاوہ محرم، ذی القعدہ، ذی الحجہ کو بھی حرمت والا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق حرمت والے مہینوں میں جہاد سمیت کسی بھی نیکی کا اجر کئی گنا بڑھ کر ملتا ہے جبکہ گناہ کا معاملہ بھی ایسی ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!