الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت پر پابندی عائد کردی
الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو نجکاری کا عمل فوری روکنے کا حکم دے دیا
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومت پر اداروں کی نجکاری پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومت کو لکھے گئے خط میں سرکاری اداروں کی نجکاری سے فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے نجکاری فوری رکنے کا خط وزیراعظم اور کابینہ ڈویژن کو ارسال کیا گیا۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت پی آئی اے سمیت مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور اس ضمن میں فواد حسن فواد کو نجکاری کی وزارت کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے فواد حسن فواد نے بتایا تھا کہ بات چیت تقریباً حتمی مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کے نتائج بھی سامنے آجائیں گے۔
Comments
0 comment