مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

حکومت نے جو وعدے کیے ہیں اس بنیاد پر ہڑتال ختم کی جارہی ہے۔
مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Webdesk

|

17 Dec 2025

کراچی: حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں اس بنیاد پر ہڑتال ختم کی جارہی ہے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات حکومت نے تسلیم کرلئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں میں کمی ، گاڑیوں کے لوڈ میں اضافے سمیت دیگر رعایتیں مانگی تھیں۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کراچی بندر گاہ پر کام بری طرح متاثر ہورہا تھا، جہازوں کی آمدورفت رک گئی، ایک جہاز کراچی پورٹ اور دو جہاز بندرگاہ کے باہر کلنکر پورٹ پر ٹرکوں کے آنے کے منتظر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!