مذاکرات ختم، عمران خان نے سول نافرمانی تحریک شروع کردی

مذاکرات ختم، عمران خان نے سول نافرمانی تحریک شروع کردی

بانی پی ٹی آئی کی اوور سیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کا مطالبہ
مذاکرات ختم، عمران خان نے سول نافرمانی تحریک شروع کردی

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

بانی پی ٹی آئی نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے رقوم پاکستان نہ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اتوار کے روز عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اوورسیز پاکستانیوں سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں۔

عمران خان کے آفیشل ایکس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’میں ایک بار پھر بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی جبکہ یہ عوام کے گلے میں پھندے ڈال رہی ہے۔

عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مذاکرات میں رواں ہفتے تعطیل جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر آیا ہے۔

ایک اور ایکس پیغام میں عمران خان نے ملک بھر میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور خیبرپختونخوا میں بھرپور احتجاج و شٹر ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے سول نافرمانی تحریک اور ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی آن لائن مہم شروع کردی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!