مفتی تقی عثمانی نے کرپٹو کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا، فتویٰ جاری

مفتی تقی عثمانی نے کرپٹو کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا، فتویٰ جاری

دارالعلوم کراچی سے جاری ہونے والے فتوے کی تصدیق ہوگئی
مفتی تقی عثمانی نے کرپٹو کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا، فتویٰ جاری

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2026

پاکستان کے معروف عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی اور دارالعلوم کراچی سے وابستہ دیگر علما نے کرپٹو کرنسی، کرپٹو ٹوکنز اور اسٹیبل کوائنز کی خرید و فروخت کو شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے۔

دارالعلوم کراچی کی نگرانی میں جاری کیے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی اسلامی اصولوں کے مطابق "مال" یا قابلِ ملکیت اثاثہ نہیں، اس لیے اس کی خرید و فروخت جائز نہیں سمجھی جا سکتی۔

مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے بھی اس فتویٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے بارے میں جاری کیا گیا شرعی مؤقف درست ہے۔

فتویٰ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ حکم صرف کرپٹو کرنسی تک محدود نہیں بلکہ کرپٹو ٹوکنز، اسٹیبل کوائنز اور بلاک چین پر مبنی تمام ڈیجیٹل ٹوکنز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔ علما کے مطابق ان اثاثوں کے مختلف نام ہونے سے ان کا شرعی حکم تبدیل نہیں ہوتا۔

مزید کہا گیا ہے کہ بٹ کوائن، ایتھیریم، یو ایس ڈی ٹی اور دیگر تمام اسی نوعیت کی ڈیجیٹل کرنسیاں اور ٹوکنز اس فتویٰ کے دائرے میں آتے ہیں۔

دارالعلوم کراچی سے وابستہ علما نے اس فتویٰ کو عوام کی رہنمائی کے لیے آن لائن بھی جاری کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!