محکمہ موسمیات کی ملک میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی!

محکمہ موسمیات کی ملک میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی!

ملک کے بیشتر علاقوں میں8 تا 10 مئی درجہ حرارت میں 3 سے5 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ملک میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی!

Webdesk

|

7 May 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اور ہفتے کے آخر میں بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں8 تا 10 مئی درجہ حرارت میں 3 سے5 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے سے ہیٹ ویوکی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں 10 مئی سے آندھی، جھکڑ  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!