محسن نقوی اور احد چیمہ سمیت کئی اراکین سینیٹر منتخب

محسن نقوی اور احد چیمہ سمیت کئی اراکین سینیٹر منتخب

پرویز رشید، طلال چوہدری، راجہ ناصر بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے
محسن نقوی اور احد چیمہ سمیت کئی اراکین سینیٹر منتخب

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

محسن نقوی ، احد چیمہ، حامد خان پنجاب اسمبلی سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔

پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!