ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار

ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کیڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟
ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار

Webdesk

|

21 Aug 2024

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کیڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کا نوجوانان پاکستان سے خطاب میں میں کہنا تھا کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کیڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ میرا ایمان ہے اللہ ہمیں دہشت گردی کیخلاف فتح عطا کرے گا، خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کاقیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!