ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں منسوخ

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں منسوخ

کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئرلائن کی دو طرفہ پرواز 604 اور 605 منسوخ کر دی گئی
ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں منسوخ

Webdesk

|

11 Nov 2025

کراچی: ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پرایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئرلائن کی دو طرفہ پرواز 604 اور 605 منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح ایئرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں 121 اور 122 بھی منسوخ کردی گئیں۔

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانگی کا اعلان کیا گیا جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی صبح 8 بجے کی پرواز ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ایئرسیال کی کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پروازیں 141 اور 142 بھی منسوخ کردی گئیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح 9 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی جب کہ قطر ایئر کی کراچی سے دوحہ جانے والی صبح کی پرواز 611 دس منٹ تاخیر سے 9 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز 455 بھی منسوخ کی گئی۔ اسی طرح سلام ایئر کی مسقط سے کراچی کی دو طرفہ پرواز بھی منسوخ رہی۔

 ایئرسیال کی کراچی لاہور کی دوپہر کی دو طرفہ پروازیں 143 اور 144 بھی منسوخ ہوئیں جب کہ شام 7 بجے کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پروازیں 125 اور 126 بھی آپریٹ نہیں ہو سکیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز 601 بیالیس منٹ تاخیر سے 7 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی۔

 پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی صبح 10 بجے والی پرواز 301 چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوئی جب کہ شام 7 بجے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔


ادھر لاہور ایئرپورٹ سے بھی کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز پی اے 401 اڑتالیس منٹ تاخیر سے 8 بج کر 48 منٹ پر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 10 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!