ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان،کوہاٹ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

Webdesk

|

13 Mar 2024

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

ذرائع کے مطابق خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان،کوہاٹ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرآبادشہر، ضلع کرم،ملحقہ علاقوں اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی اورگہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!