ملک میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

ملک میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ملک میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

Webdesk

|

8 Mar 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سردی کی لہر کے ساتھ موسم ابر آلود رہے گا،  چترال، سوات اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان کے علاقوں گوادر، پنجگور، کیچ اور لسبیلہ جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں خشک اور سردموسم رہنے کی توقع ہے۔

مغربی ہواؤں کے باعث بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیراور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ 

بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر آندھی متوقع ہے۔ بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!