ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹوسی یو کی سیاست چل رہی ہے، شرجیل میمن

ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹوسی یو کی سیاست چل رہی ہے، شرجیل میمن

فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسے آئینی ادارے کے احکامات کو بلڈوز کیا گیا۔
ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹوسی یو کی سیاست چل رہی ہے، شرجیل میمن

Webdesk

|

12 Jul 2024

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتی فیصلوں کو احترام کرتی ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ہر وہ فیصلہ بھی ماننا پڑا ہے جس سے اس کو نقصان پہنچا ہے۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے سے ابہام پیدا ہوا ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کرتی ہے یانہیں یہ وفاقی حکومت کی صوابدید پر ہے، لیکن فیصلے لاڈلہ ازم اور گڈ ٹو سی یو کی بو آرہی ہے، فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسے آئینی ادارے کے احکامات کو بلڈوز کیا گیا۔

آج کے فیصلے نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی پس پشت کیا گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پہلے بھی بی آر ٹی کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس کو جسٹس بندیال نے مسترد کردیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا ہر عمل اور فیصلہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس بندیال نے عمران خان کی سہولت کاری کی۔

 عمران خان جیسے جھوٹے شخص کو 2018 کے انتخابات سے پہلے صادق اور امین قررا دیا گیا، 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس بٹھا دیا گیا اور دھاندلی سے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوائی گئی ، جب الیکشن کمیشن کے نتائج کو چیلنج کیا گیا تو جسٹس ثاقب نثار نے احکامات جاری کئے کہ فی الحال یہ کیس نہ سنے جائیں اور حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔

ایک شخص کو بیچ سڑک میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ثاقب نثار نے تشدد کرنے والے سے کہا کہ آپ ڈیم فنڈ پیسے جمع کروائیں اور جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چل رہا تھا لوگوں کے گھر مسمار ہورہے تھے اس وقت جسٹس ثاقب نثار نے لاڈلے کے گھر کو جائز قرار دیدیا۔

 2018 کے انتخابات کے لئے ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے لاڈلے کی مکمل سہولت کاری کی ۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات میں ملوث عمران خان کو مرسیڈیز میں عدالت میں لایا گیا، ان کو گڈ ٹو سی یو کہا گیا، اور کہا گیا کہ آپ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر لیجئے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!