مراد سعید کیلیے خوش خبری، بڑا ریلیف مل گیا
مراد سعید کے ساتھ اعظم سواتی کو بھی اہل قرار دے دیا گیا
ویب ڈیسک
|
25 Mar 2024
مراد سعید اور اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا اور اب اُن کی ایوان بالا کے الیکشن لڑںے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور مراد سعید کو سینیٹ الیکشن کیلیے اہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواستوں پر ایپلیٹ ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم ذٰیشان کے سینیٹ امیدوار کی حیثیت سے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں اور تمام لوگ سینیٹ الیکشن کیلیے اہل ہوں گے۔
Comments
0 comment