مراد سعید سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار
الیکشن کمیشن کے مطابق سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر ان کی رکنیت ختم کی گئی ہے
Webdesk
|
26 Mar 2026
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر ان کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مراد سعید کی سینیٹ نشست خالی قرار دی جائے گی۔
Comments
0 comment