مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے، قیمتیں آسمان کو جا پہنچیں
Webdesk
|
21 Apr 2024
مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے قیمتیں آسمان کو جا پہنچی غریب آدمی کیلئے مرغی کا گوشت ہی تھا جو غریب کے دسترخوان کی زینت بنتا تھا آج وہ بھی غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 750 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے مرغی کا ہی گوشت خرید سکتا تھا۔
بکرے اور گائے کا گوشت ویسے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے اب مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے مرغی کے گوشت پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بجائے منافع خوروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی بدولت مرغی کے گوشت فروخت کرنے والوں نے اپنی مان مانی کے قیمتیں مقرر کی ہوئی ہیں۔
شہر میں اپنی مرضی کی قیمتوں میں گوشت فروخت کیا جانے لگا پرائز کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ من مانی قیمتوں میں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں میں کمی آسکے تاکہ غریب کے دسترخوان پر بھی گوشت کی ڈش نمایاں ہوسکے۔
Comments
0 comment