مصطفیٰ عامر کی والدہ بیٹے کے انصاف کیلیے میدان میں آگئیں
مصطفی کی والدہ نے بڑا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
|
24 Feb 2025
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے مصطفیٰ عامر کے قاتل ارمغان کو سزا دلوانے کیلیے میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی تین تلوار پر مصطفیٰ عامر کو انصاف دلوانے اور ملزمان کی سزا کیلیے والدہ نے این جی او کے ساتھ مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مصطفیٰ عامر کیلیے شمعیں روشن کیں جبکہ ملزمان کو سزا دینے کیلیے نعرے بازی بھی کیا۔
مظاہرین نے کاہ کہ تمام ثبوتوں کے باوجود کیس کو التوا کا شکار بنایا جارہا ہے۔ والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو بے دردی سے قتل کیا گیا، ارمغان کیلیے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے۔
Comments
0 comment