مصطفی قتل کیس، عدالت نے ارمغان کے حوالے سے بڑا فیصلہ جاری کردیا

مصطفی قتل کیس، عدالت نے ارمغان کے حوالے سے بڑا فیصلہ جاری کردیا

عدالت نے ملزم ارمغان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے
مصطفی قتل کیس، عدالت نے ارمغان کے حوالے سے بڑا فیصلہ جاری کردیا

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2025

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کو دے دیا۔

دوران سماعت عدالت نے ملزم سے متعلق تفصیلات طلب کیں اور پوچھا کہ ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے، لیکن ملزم نے وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

وکیل صفائی نے مزید کہا کہ ملزم کے والد نے وکیل مقرر کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ کا آرڈر عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم سے متعلق سوالات کیے اور پوچھا کہ اس کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کی حقیقت کیا ہے؟  ملزم کا نام  اور وہ کب سے جیل میں ہے۔

پولیس نے ملزم کے بارے میں اپنے موقف سے عدالت کو آگاہ کیا۔ ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد ہونا باقی ہے۔

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ متوفی کی لاش برآمد ہو گئی ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ لاش مل گئی ہے اور قبر کشائی کا آرڈر جاری ہو چکا ہے، البتہ قتل کا آلہ ابھی برآمد کرنا باقی ہے۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کی تھیں۔

عدالت نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو اے ٹی سی ٹو کے جج کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے اے ٹی سی ٹو میں پیش کیا جائے، اور ملزم کو اسی دن اے ٹی سی کورٹ ٹو میں پیش کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!