مون سون سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر کب اثر انداز ہوگا؟

مون سون سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر کب اثر انداز ہوگا؟

21 سے 22 اگست کے دوران بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے
مون سون سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر کب اثر انداز ہوگا؟

Webdesk

|

19 Aug 2024

کراچی :چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہا ہے کہ 26 یا 27 اگست کو مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباو سندھ سے نکل چکا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں آئندہ چند روز صرف مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 21 سے 22 اگست کے دوران بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 26 یا 27 اگست کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مون سون کا سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سکھر میں 2 روز کے دوران 300 ملی میٹر ریکارڈ توڑ بارش کی بات غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سکھر میں 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سکھر کے قریب روہڑی میں 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!