میں ایسے معاشرے میں پلی جہاں صنفی تفریق تھی، لیفٹیننٹ جنرل نگار

میں ایسے معاشرے میں پلی جہاں صنفی تفریق تھی، لیفٹیننٹ جنرل نگار

لیفٹیننٹ جنرل نگار کا اسلام آباد میں منعقدہ خواتین کی عالمی کانفرنس سے خطاب
میں ایسے معاشرے میں پلی جہاں صنفی تفریق تھی، لیفٹیننٹ جنرل نگار

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے کیلیے معاشرتی رویوں کو چلینج کرنا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے بہت قریب ہے، پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضمانت ہے اور انہیں بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعیم کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے  کیوں کہ آج کی پڑھی لکھی خاتون معاشرے میں کردار ادا کرے گی۔

پاک فوج کی لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ میں ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں صنفی تفریق عام تھی۔ لڑکیوں کی تعلیم کو اکثر نظرانداز کیا جاتا تھا، تعلیم نے میری زندگی میں انقلاب برپا کیا اور آج اس مقام پر ہوں جہاں ملک کی خدمت کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور فوجی،  ایسے علاقے بھی دیکھے جہاں گرلز اسکول تباہ ہو چکے تھے اور لڑکیوں کو زبردستی تعلیم سے محروم کر دیا گیا تھا مگر اس دوران ان بہادر لڑکیوں کو بھی دیکھا جو اپنی تعلیم کے حق کے لیے کھڑی ہوئیں اور جدوجہد کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!