مایوسی کے بادل چھٹ چکے، پاکستان ترقی کرے گا اس کا مستقبل روشن ہے، آرمی چیف
ویب ڈیسک
|
20 Nov 2024
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں صرف پاکستانی ہی ملک میں “بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے،ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے"،
آرمی چیف نے کیا کہ آج پاکستان کی معیشیت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے، مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے، ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چائیے یاد رکھیں !
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا،آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے،صرف پاکستانی ہی پاکستان کو “بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
Comments
0 comment