مظفر گڑھ میں غربت سے تنگ شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا
ملزم نے 7 بچوں کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا
Webdesk
|
11 Apr 2024
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں ایک شخص نے غربت سے تنگ آکر اپنی بیوی اور 7 بچوں کو ہتھوڑوں کے وار سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بے روزگاری سے تنگ شخص نے ہتھوڑوں کے وار سے اپنی بیوی اور 7 بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس شخص کے مالی مسائل کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مشتبہ شخص ٹانگوں میں معذوری کا شکار ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم پیشہ سے درزی ہے۔
Comments
0 comment