ن لیگ کا طلال چوہدری کو وفاداری کا شاندار صلہ دینے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کا طلال چوہدری سے رابطہ، بڑی یقین دہانی کرادی
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2024
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پارٹی رہنما طلال چوہدری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے سے طلال چوہدری کو رانا ثنا اللہ نے آگاہ کیا اور انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی خوش خبری سنائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ ’عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ اور قربانی ہے اور پارٹی آپ کی قربانیوں و محبت کی قدر کرتی ہے، جسے جماعت کبھی فراموش نہیں کرسکتی‘۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے کہا کہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں بلکہ آپ کو سینیٹر بنانا ہے۔
Comments
0 comment