نامحرم تنازع، مریم نواز کو ’دہرے معیار‘ پر شدید تنقید کا سامنا

نامحرم تنازع، مریم نواز کو ’دہرے معیار‘ پر شدید تنقید کا سامنا

مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا
نامحرم تنازع، مریم نواز کو ’دہرے معیار‘ پر شدید تنقید کا سامنا

Webdesk

|

8 Jan 2025

متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روز قبل پاکستان پہنچے جہاں رحیم یار خان میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اُن کا استقبال کیا۔

شہباز شریف اور مریم نواز نے مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گرمجوشی کے ساتھ اُن سے مصافحہ بھی کیا۔

مریم نواز کے مصافحے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اسلام کو بطور ڈھال بنا کر سیاسی مقاصد میں کامیاب ہونے کا الزام لگایا۔

صارفین نے یاد کرایا کہ کرپشن کیسز میں مریم نواز نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ نامحرم افراد کو قرار دیتی تھیں اور یہی عذر بھی پیش کرتی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ اگر نیب میں پیش ہونے پر نامحرم کی حجت ہے تو پھر یو اے ای کے صدر مریم نواز کیلیے کیا محرم ہیں۔ صارفین نے لکھا کہ شیخ زید بھی مریم نواز کیلیے نامحرم ہیں۔

اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہیں؟ کمنٹس میں آگاہ کریں 

https://www.facebook.com/share/r/18nVExgxMA/

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!