نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کون ہیں؟ تعارف

نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کون ہیں؟ تعارف

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے یحیی آفریدی کو اگلا چیف جسٹس نامزد کیا ہے
نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کون ہیں؟ تعارف

Webdesk

|

22 Oct 2024

نئے منتخب ہونے والے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے

جسٹس یحیٰی آفریدی نے ابتداہی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشایات کی ڈگری حاصل کی۔

 جسٹس یحیٰ آفریدی نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج  کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پرکٹس شروع کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا، جسٹس یحیٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ 

جسٹس یحیٰ آفریدی 2010 میں پشاور ہائیکورٹ  کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور پھر 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحیٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔

پھر  28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔ انہوں نے اعلی عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی،  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بنچ کا حصہ رہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا، جسٹس یحیٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!