انتخابات میں بدترین شکست پر پرویز خٹک کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں بدترین شکست پر پرویز خٹک کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اُسے کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، پرویز خٹک
انتخابات میں بدترین شکست پر پرویز خٹک کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2024

سانحہ نو مئی کے بعد عمران خان سے علیحدگی اختیار کر کے نئی جماعت بنانے والے پرویز خٹک نے بھی سیاست چھوڑ دی۔

پرویز خٹک نے عام انتخابات میں بدترین ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے اور مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اُسے بھی تسلیم کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی کا اجلاس طلب کر کے نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک اور اُن کی پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی اور کسی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ نوشہرہ سے آزاد امیدواروں نے میدان مار کر سابق وزیراعلیٰ کی سیاست کا صفایا کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!