انتخابی مہم کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بیرسٹر عمیر نیازی کو اہم ہدایت

انتخابی مہم کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بیرسٹر عمیر نیازی کو اہم ہدایت

بانی پی ٹی آئی واضح کیا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن ہر صورت ہونا چاہیے، بیرسٹر عمیر نیازی
انتخابی مہم کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بیرسٹر عمیر نیازی کو اہم ہدایت

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انتخابی مہم  کے حوالے سے چاروں ہائیکورٹس میں درخواستیں دینے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کیا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن ہر صورت ہونا چاہیئے۔ آج بھی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی اور گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، دونوں سینئر وکیل موجود نہیں تھے۔

معاون وکیل قمر عنایت راجہ نے درخواست دی کی بیانات ریکارڈ نہ کیئے جائیں تاہم درخواست کے باوجود گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اس حوالے سے اعتراض بعد میں اٹھایا جائے گا، اسی تناظر میں لگتا ہے شاید دوبارہ ٹرائل ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا جاوید ہاشمی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک چلائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے تمام امیدوار اتوار کو مہم شروع کریں، جو امیدوار مہم شروع نہیں کرے گا اسکا ٹکٹ بدل دیا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ "غلامی نا منظور" ہماری کمپین کا نعرہ ہوگا۔

بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ غریبوں کو سزا ہوگی تو امیر یونہی بچتے رہیں گے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو قانون کی حکمرانی کیلئے کام کرسکتی ہے، سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!