نواز، شہباز، مریم، بلاول، جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز، شہباز، مریم، بلاول، جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف نے حلقہ این اے 123، شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123، 242 جمع کرائے تھے
نواز، شہباز، مریم، بلاول، جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے اسکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، بلاول بھٹو اور جہانگیر ترین سمیت کئی اہم سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

نواز شریف نے حلقہ این اے 123، شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123، 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ  سلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور اور سرگودھا کے تمام صوبائی حلقوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ مریم نواز نے پی پی 159، پی پی 160، پی پی 165 اور پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سابق وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کے قومی صوبائی دونوں کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے جبکہ این اے 149 سے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ سابق وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کے قومی صوبائی دونوں کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے جبکہ این اے 149 سے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور لاہور کی نشست سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ جبکہ آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم سیاست دانوں اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!