نواز شریف کا دل سے احترام کرتا ہوں، صدر الہام علیوف

نواز شریف کا دل سے احترام کرتا ہوں، صدر الہام علیوف

سات سال قبل جب دورہ کیا تو نواز شریف وزیر اعطم تھے، صدر آذربائیجان
نواز شریف کا دل سے احترام کرتا ہوں، صدر الہام علیوف

Webdesk

|

12 Jul 2024

اسلام آباد: آذربائیجان نے صدر الہام علیوف نے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان پہنچنے پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں الہام علیوف نے کہا کہ سات سال قبل جب دورہ کیا تو نواز شریف وزیر اعطم تھے، نواز شریف کا دل سے احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باکو سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا، دونوں ممالک ہر معاملے پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، جموں کشمیر کے اصولی مؤقف کی حمایت اور پاکستان کے عوام سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

الہام علیوف نے کہا کہ افسوس ہے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں ہورہا، آذربائیجان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ اصولی مؤقف کی تائید کی۔ پاکستان نے ہماری دوستی کی خاطر آرمینیا سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استور ہے، مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں، دفاعی صنعت کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں، معاشی و تجارتی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ 

آذری صدر نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانے کیلیے مکمل تعاون کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!