نواز شریف کو ہمیشہ امپائر واپس لے کر آیا، مریم نواز

نواز شریف کو ہمیشہ امپائر واپس لے کر آیا، مریم نواز

’نواز شریف کے معاملے میں قدرت نے سوموٹو لے کر سب کو انجام پر پہنچایا‘
نواز شریف کو ہمیشہ امپائر واپس لے کر آیا، مریم نواز

Webdesk

|

15 Jan 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جتنی بار نکالا گیا یہ امپائر اُسے خود واپس لے کر آئے۔

اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ 2018 کی طرح آر ٹی ایس بن کر کے جیت جائیں گے، کہتا تھا نواز شریف کو امپائر کے ساتھ مل کر کھیلنے کی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جتنی بار نکالا گیا یہ امپائر خود واپس لے کر آئے، نواز شریف کے امپائر عوام ہیں جبکہ تمھارے امپائر، سہولت کار اور جعلسازی پکڑی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ اس کا قصور نہیں بلکہ لاڈلے پن کی عادت تھی۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ’نواز شریف کے معاملے میں قدرت نے سوموٹو لے کر سب کو انجام پر پہنچایا ہے، آج سازش کرنے والے تمام لوگ جوتے چھوڑ کر فرار ہورہے ہیں‘۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بلے کے انتخابی نشان کے فیصلے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد تنظیم کو انتخابی نشان نہیں ملتا اور نہ ہی ملنا چاہیے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!