نیب نے 40 ارب کی کرپشن کے 20 ارب وصول کرلیے

نیب نے 40 ارب کی کرپشن کے 20 ارب وصول کرلیے

نیب کی اسپیکر اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ
نیب نے 40 ارب کی کرپشن کے 20 ارب وصول کرلیے

ویب ڈیسک

|

15 May 2025

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں ہونے والے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے 9 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس معاملے میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰ کیا ہے۔  

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس کے دوران اسکینڈل کو بے نقاب کرنے پر خدمات کو سراہا اور کہا کہ "آپ نے صوبے کی بڑی خدمت کی ہے۔"

کمیٹی نے محکمہ خزانہ، سی اینڈ ڈبلیو اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور 36 اضلاع میں خصوصی آڈٹ کے احکامات جاری کیے۔  

اجلاس کے دوران سرکاری افسران کے درمیان شدید تنازعات بھی ہوئے جبکہ اپوزیشن رکن احمد کنڈی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اسپیکر نے اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ تحقیات مکمل ہونے تک انہیں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔  

نیب کے مطابق، یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، جس میں اب تک کوئی سیاسی شخصیت ملوث نہیں پائی گئی۔ کمیٹی نے مزید تحقیقات جاری رکھنے اور باقی رقم کی بازیابی پر زور دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!