پاک فوج کی لکی مروت میں کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک
Webdesk
|
11 Jun 2024
پاک فوج نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے 11دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق گھنانے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گااور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔
Comments
0 comment