پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، سپہ سالار

پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، سپہ سالار

سپہ سالار نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا
پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، سپہ سالار

Webdesk

|

13 May 2024

 راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سپہ سالار نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔

پاک فوج کے اعلی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہدا اورغازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لئے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہدا کے جذبے، قربانیاں اور لڑنے کا عزم ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!