پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

مارا جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔
پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

Webdesk

|

26 Jul 2024

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد رزاق کو ہلاک کردیا گیا۔

بیان کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد گل بہادر کا قریبی ساتھی اور علاقے میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا، جس میں 6 جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کا قتل اور 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں بم حملوں کی سہولت کاری بھی شامل ہے، جس میں پاک فوج کے 7 جوان جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواد ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے بدستور پرعزم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!