پاکستان بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ
Webdesk
|
12 Dec 2025
کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن کو مسترد کرتے ہیں، حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا اس سے کم پر کام کرنا ممکن نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، ایسوسی ایشن مارجن پر نظر ثانی کیلیے 10 دن کا وقت دے رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وقت ڈیلرز مارجن 3.12 فیصد ہے جس میں 4.88 فیصد اضافہ کیا جائے، حکومت چاہے تو 8 فیصد اضافہ مرحلہ وار بڑھا کر دے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)اور ڈیلرز کا منافع بڑھا دیا ہے۔
Comments
0 comment