پاکستان کا روس سے تیل لینے پر غور، بات چیت شروع ہوگئی

پاکستان کا روس سے تیل لینے پر غور، بات چیت شروع ہوگئی

وزیرخزانہ نے بات چیت شروع ہونے کی تصدیق کی ہے
پاکستان کا روس سے تیل لینے پر غور، بات چیت شروع ہوگئی

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2025

پاکستان نے روس سے تیل کی لین دین کے معاملے پر بات چیت شروع کردی ہے جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں ممکنہ تعاون کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کسی باضابطہ معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ روس کے ساتھ تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ جیسے شعبوں میں تعاون پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ شعبے ہیں جن میں روس کو خاص مہارت حاصل ہے اور پاکستان ایسے کسی معاہدے کا خیرمقدم کرے گا۔

محمد اورنگزیب کے مطابق اگر مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تو پاکستان روس کے ساتھ تیل کے شعبے میں باقاعدہ معاہدے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کی توانائی سے متعلق وزارتوں کے درمیان تفصیلی بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیف اس سے قبل بتا چکے ہیں کہ پاکستان میں ایک ریفائنری کو جدید بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے، جس میں روسی کمپنیوں کی شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ یوکرین تنازعے کے بعد مغربی پابندیوں کے باعث روس نئی توانائی منڈیوں کی تلاش میں ہے، جبکہ پاکستان سستے ایندھن کے حصول کے لیے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2023 میں روس سے خام تیل کی درآمد کا آغاز کیا تھا۔ وزیرِ خزانہ کے مطابق دونوں ممالک پاکستان میں ایک نئے اسٹیل پلانٹ کے قیام کے امکانات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!