پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی ہے، موسم ابر رہنے اور گرمی میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

Webdesk

|

18 Jun 2024

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کے سبب گرمی کی شدت میں کم ہوگئی، محکمہ موسمیات نے متعدد شہروں میں بارش، موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ تیز ہوا کے ساتھ بارش بھی تیز ہوئی اور ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی ہے، موسم ابر رہنے اور گرمی میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات پشاور کے بعض علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں آج گرم اور جزوی طور پر ابرآلود موسم رہنے کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مردان، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، پشاور، ڈیرہ، ٹانک، لکی میں بھی سہ پہر کے بعد بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، کالام میں بعد از دوپہر بعض مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!