پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت

Webdesk
|
13 Jun 2025
پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔
وزارت خارجہ کے مطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب ایران پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی۔
ایرانی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد شہید جبکہ 329 زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
Comments
0 comment