پاکستان میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف

پاکستان میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں
پاکستان میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف

Webdesk

|

31 Mar 2024

ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے، اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں،آج نماز مغرب سے قبل مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوئے۔

اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے، تلاوت قرآن سے فیض یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں اور یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلۃ القدر بھی مل جاتی ہے۔

عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد متعکفین اعتکاف ختم کر کے اپنے گھروں کو جا سکیں گے جبکہ خواتین اپنا اعتکاف گھروں میں مکمل کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!