پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے روک دیا

ویب ڈیسک
|
14 Jun 2025
حکومت نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کو سفر سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔
حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے جبکہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک نے اب تک ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے۔ اسرائیلی حملوں میں 62 ایرانی شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی جبکہ تل ابیب پر حملے میں تین شہریوں اور 16 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
Comments
0 comment