پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

6 نومبر کو اعلی سطح کی انگلی نشست ہوگی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2025

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق ہو گیا ہے، جب کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے لیے سزا کے نفاذ کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔

ترکی اور قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق، چاروں ممالک — پاکستان، افغانستان، ترکی اور قطر — کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر 2025 کے دوران استنبول میں مذاکراتی اجلاس منعقد کیے۔ ان بات چیت کا مقصد دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والی جنگ بندی کو مزید مؤثر اور پائیدار بنانا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور اس پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ایک مانیٹرنگ اور ویریفکیشن سسٹم تشکیل دیا جائے گا جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق کے خلاف سزا یا تادیبی کارروائی یقینی بنائے گا۔

ذرائع کے مطابق، فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ عمل درآمد کے طریقہ کار پر مزید مشاورت 6 نومبر 2025 کو استنبول میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی جائے گی۔

اعلامیے میں ترکی اور قطر نے مذاکرات کے دوران پاکستان اور افغان وفود کے تعمیری کردار اور سنجیدہ شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!