پاکستان اور افغانستان کے سفارتی تعلقات میں اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت

پاکستان اور افغانستان کے سفارتی تعلقات میں اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت

دونوں ممالک کے ناظم الامور سفیر کی حیثیت سے کل سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے
پاکستان اور افغانستان کے سفارتی تعلقات میں اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2025

پاکستان اور افغانستان کے سفارتی تعلقات میں اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کابل میں ناظم الامور کو سفیر جبکہ افغان حکومت نے اسلام آباد میں موجود ناظم الامور کو بھی سفیر کا درجہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر پیر سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔

سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور اسٹاف  میں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر اور قریبی ہوجائیں گے۔

دونوں ممالک تعلقات کو معیشت، سلامتی، انسدادہشت گردی اور تجارت کیلیے استعمال کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!