پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 12 واں روز، بھارتی ائیرلائنز کو ڈھائی ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
|
5 May 2025
بھارتی فضائی کمپنیاں پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث گزشتہ 12 دنوں سے شدید بحران کا شکار ہیں۔
اس عرصے میں 1,250 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایئر انڈیا، انڈیگو، اسپائس جیٹ، گو فرسٹ (آکاسا ایئر)، اور ایئر انڈیا ایکسپریس جیسی بڑی کمپنیوں کی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
انڈیگو کے A320 طیاروں کے لیے وسط ایشیائی ممالک (جیسے الماتی، تاشقند) تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔
کمپنی نے وسط ایشیا کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
امرتسر، دہلی، ممبئی، احمدآباد، اور بنگلور سمیت بڑے شہروں سے پروازیں طویل متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور ہیں، جس سے ایندھن کا خرچہ بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی ائیرلائنز کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
پاکستان نے گذشتہ ہفتے بھارتی فضائی حدود کی بندش کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال کے حل کے لیے ابھی تک کوئی واضح پیش رفت نظر نہیں آرہی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ بحران جاری رہا تو اس کا اثر نہ صرف بھارتی ائیرلائنز بلکہ بین الاقوامی ہوائی سفر پر بھی پڑے گا۔
Comments
0 comment