پنجاب حکومت کا دھی رانی پروگرام، درجنوں جوڑوں کی شادی کا انعقاد

پنجاب حکومت کا دھی رانی پروگرام، درجنوں جوڑوں کی شادی کا انعقاد

پنجاب حکومت کی جانب سے جوڑوں کو سلامی بھی دی جارہی ہے
پنجاب حکومت کا دھی رانی پروگرام، درجنوں جوڑوں کی شادی کا انعقاد

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2025

پنجاب میں "دھی رانی پروگرام" کے تحت گزشتہ نو ماہ کے دوران 66 باعزت اجتماعی شادیوں کی تقاریب منعقد کی گئیں جن میں 4 ہزار 857 مستحق جوڑوں کی شادیاں نہایت عزت و احترام کے ساتھ کرائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ثبیل شوکت بٹ نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود نے پروگرام کے تینوں مراحل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پہلے مرحلے میں 25 کامیاب اجتماعی شادیوں کی تقاریب منعقد ہوئیں، دوسرے مرحلے میں 23 مزید بہتر طور پر منظم تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جب کہ تیسرے مرحلے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ہی 18 اجتماعی شادیوں کی تقاریب کامیابی سے مکمل ہوئیں۔

پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان میں 204 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں، جبکہ بھکر اور مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ 200، 200 جوڑوں نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی سعادت حاصل کی۔

اسی طرح جھنگ میں 169 اور خانیوال میں 139 شادیاں نہایت منظم اور باوقار انداز میں منعقد کی گئیں۔

ثبیل شوکت بٹ کے مطابق "دھی رانی پروگرام" کا مقصد مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا ہے، اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!