پرویز خٹک کو ن لیگ کی صدارت ملنے کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
14 Apr 2025
سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش تھی کہ پرویز خٹک کو مسلم لیگ ن نے حکومتی عہدہ دینے کے بعد تنظیمی صدارت بھی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبر یہ تھی کہ پرویز خٹک کو مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا کا صوبائی صدر بنایا گیا ہے۔
اس خبر کے بعد ن لیگ کے کارکنان میں بے چینی پھیلی اور پھر انہوں نے قیادت سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔
اس معاملے میں اب ن لیگ کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے ہیں اور نہ پارٹی کے رکن ہے۔
پرویز خٹک کی بطور مشیر داخلہ تعیناتی پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا ایک ہی مقام ہے اور وہ امیر مقام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امیر مقام کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔خیبر پختونخوا میں پارٹی امیر مقام کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہے۔
ارباب خضرحیات نے کہا کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔
Comments
0 comment