نیشنز ہاکی کپ فائنل، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا نتیجہ آگیا

نیشنز ہاکی کپ فائنل، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا نتیجہ آگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کوالالمپور میں کھیلا گیا
نیشنز ہاکی کپ فائنل، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا نتیجہ آگیا

ویب ڈیسک

|

21 Jun 2025

نیوزی لیند نے نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں  پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی ہاف سے پاکستان پر حاوی نظر آئی اور اس فوقیت کو کھیل کے آخر تک برقرار رکھا۔

پہلے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے دو گول کیے جبکہ پاکستان ایک بار بھی کامیاب نہ ہوسکا، دوسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے تین گول کیے اور پانچ صفر سے برتری حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے کم بیک کیا اور حیات ذکریا نے گول کر کھ کھاتا کھولا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی، چوتھے کوارٹرز میں پنالٹی پر سفیان خان نے گول کر کے اسکو دو پانچ تک پہنچایا۔

اسی دوران نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے چھٹا گول کر کے برتری کو مزید بڑھایا یوں کھیل کے اختتام پر پاکستان کے دو اور نیوزی لینڈ کے چھ گول تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!