پرویز الہی پھر مشکل میں گھر گئے
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2024
سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر اینٹی کرپشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کی طلبی کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے۔
جارج سمن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو میڈیا کے اشتہارات کی مد میں رقم سے متعلق انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔پرویز الہٰی پر میڈیا ہاؤسز کو غیر قانونی طور پر 2 اعشاریہ 4 ارب روپے جاری کرنے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے ہدایت کی ہے کہ پرویز الہٰی تفتیش کےلیے اینٹی کرپشن لاہور آفس میں پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن کا نوٹس وصول کرلیا جس کے بعد، اُن کی لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا کیے گئے تھے۔
Comments
0 comment