پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
Webdesk
|
5 May 2024
کراچی: لاہور اور کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفتروں کا دورہ کیا تھا اور اس دوران شہریوں کے مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments
0 comment