پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم

پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم

ہمارا مشرقی ہمسایہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم

Webdesk

|

9 Jul 2026

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر اور وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دہشتگردی کے سنگین واقعات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں پولیس، پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہوئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مختلف کارروائیوں میں54 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا،  آخری فسادی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور ریاست ان عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے افسروں، جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں، پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

کوئی شک نہیں دہشتگردی کے اس فتنے میں پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک کا بھرپور کردار ہے، مشرقی ہمسایہ ملک دہشتگردوں کو اسلحہ، مالی معاونت اور دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے، دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حملے کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت متحد اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے، اور دہشتگردی کے فتنے کے مکمل خاتمے کیلیے تمام وسائل بروئیکار لائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!